ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے ، ملک میں چوبیس قیراط کا سونا بارہ سو روپے کی کمی کے بعد دو لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ ہوگیا۔1029 روپے کی کمی کے بعد چوبیس قیراط کا دس گرام سونا ایک لاکھ اکیسی ہزار 584 روپے کا ہوگیا ہے ۔عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 19 ڈالرز کم ہوکر 1976 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت بیس ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 1996 ڈالر فی اونس ہے ۔

Leave feedback about this