سوات؛ اساتذہ کے 5گھنٹے تک بدترین تشدد سے مدرسے کا کمسن طالبعلم جاں بحق، جے یو آئی کی مذمت پاکستان Roze News
پاکستان

سوات؛ اساتذہ کے 5گھنٹے تک بدترین تشدد سے مدرسے کا کمسن طالبعلم جاں بحق، جے یو آئی کی مذمت

سوات؛ اساتذہ کا 5 گھنٹے تک بدترین تشدد؛ مدرسے کا کمسن طالبعلم جاں بحق

سوات؛ اساتذہ کا 5 گھنٹے تک بدترین تشدد؛ مدرسے کا کمسن طالبعلم جاں بحق

سوات:جمعیت علمائے اسلام سوات کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز خان نے خوازہ خیلہ میں دل دہلا دینے والا سامنے آنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پرفورا حرکت میں آئے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہ ملزم کے خلاف مکمل اور بے رحم تحقیقات کی جائیںاور اسے قانون کے شکنجے میں لا کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات کرنا سوچ بھی نہ سکے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اساتذہ کے 5 گھنٹے تک بدترین تشدد کا شکار مدرسے کا کم سن طالب علم جانبر نہ ہو سکا۔ واقع خیبر پختونخوا میں سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین خوازہ خیلہ بازار کی مرکزی سڑک بند کر دی اور ملوث ملزمان(اساتذہ)کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔متاثرہ بچے کے ساتھی طالبعلم نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول طالبعلم کو 3 اساتذہ نے باری باری 5 گھنٹے تک کمرے میں بند رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ ایک کے بعد دوسرا استاد مسلسل اذیت دیتا رہا اور بالآخر بچہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے عوامی اشتعال کو مزید بڑھا دیا ہے جس میں مدرسے کے دیگر بچے بھی انتہائی خوفزدہ حالت میں دکھائی دیے۔ ویڈیو میں بچوں پر تشدد کے مناظر بھی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ محض ایک طالبعلم تک محدود نہیں تھا۔اہل علاقہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے مدارس کے اندر نگرانی کے موثر نظام قائم کیا جائے

Exit mobile version