اسلام آباد: دادو، میہڑ،جوہی، خیر پور، ناتھن شاہ اور پڈعیدن میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آوران اور ژوب میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور دو افراد لاپتا ہوگئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔