آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلی مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اس سے قبل کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے لیے ریکارڈ 830 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جاں گا.صوبہ سندھ تعلیم کے لیے 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے گا جب کہ امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مخصوص پاور یونٹ مفت کیے جا سکتے ہیں۔
Leave feedback about this