سندھ حکومت کا27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

سندھ حکومت کا27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

sindh cutti

سندھ حکومت کا27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں 26دسمبر کو جزوی جبکہ27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں جزوی اور عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق26دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی۔یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی جائے گی۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر27دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ26دسمبر کی جزوی اور 27دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز،کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔

Exit mobile version