سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم مکمل طورپر بھرنے میں صرف تین فٹ کی سطح باقی رہ گئی ہے ۔گذشتہ دو روز میں حب ڈیم میں پای کی سطح آٹھ فٹ بلند ہوئی ہے واپڈا ذرائع کے مطابق بائیس جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی ۔سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں کے بعد 23 جولائی کی شام حب ڈیم میں سطح آب 330.9 فٹ تک پہنچ گئی تھی ۔