سندھ کی نگراں انتظامیہ نے حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کروانے کا حکم دیدیا ۔آڈٹ پرائیویٹ ادارے سے کروایا جائیگا۔ ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے اداروں کو بھی آڈٹ کروانا لازمی ہوگا۔سندھ کی نگراں حکومت نے حکم دیا ہے کہ اچھی شہرت والے نجی ادارے سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں ، ایک ارب سے زائد گرانٹ لینے والے ادارے بھی 4 بڑی کمپنیوں میں سے ایک سے گرانٹ کا آڈٹ کرائیں ۔سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے صحت کے اداروں میں 34 سرکاری وغیر سرکاری ہسپتال اور این جی اوز شامل ہیں ۔نگراں صوبائی حکام نے سندھ حکومت سے گرانٹ لینے والے طبی اداروں کو سندھ حکومت کی تشہیر کا بھی حکم دیا ہے ۔
سندھ ، حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم

سندھ ، حکومتی گرانٹ لینے والے صحت کے تمام اداروں کا آڈٹ کرانے کا حکم