تازہ ترین

سعودی عرب کی خودمختاری، سالمیت پر آنچ آنے نہیں دینگے: وزیراعظم شہباز شریف

شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے، سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔دورہ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔دبئی میں گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سمٹ کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، ڈی پی ورلڈ کے سی او سمیت وفد سے بھی ملاقات ہوئی، دبئی کے فرمانروا سمیت سری لنکا، کویت اور بوسنیا کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرا عظم نے کہا کہ دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے احسن انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف کی، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا انڈسٹری تب چلے گی جب پیداواری لاگت کم ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کے تعریفی کلمات حوصلہ افزا ہیں۔دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی، کاروبار میں آسانی کی طرف مزید توجہ کی تجویز دی گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image