ریاض :سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ گھناونے حملے ناقابلِ قبول ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مثر اقدامات کریں۔سعودی عرب نے زور دیا کہ ایران سعودی عرب کا برادر اسلامی ملک ہے اور اس کے خلاف کی گئی یہ واضح جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
Leave feedback about this