سرگودھا ، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 11 راہ گیر زخمی جرائم Roze News
جرائم

سرگودھا ، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 11 راہ گیر زخمی

سرگودھا ، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 11 راہ گیر زخمی

سرگودھا ، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 11 راہ گیر زخمی

سرگودھا:سرگودھا میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے گاڑی میں موجود 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 11 راہ گیر زخمی ہوئے ہیں۔ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کار پرچار سے پانچ منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے راہ گیر ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انویسٹی گیشن، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔
ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Exit mobile version