سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا کھیل Roze News
کھیل

سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا

سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا

سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا

لاہور:سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنا لیا،وہ تین یا کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی انہوں نے اس موقع کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنالیا۔سرفراز تین یا کم میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاسکتانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے،انہوں نے2مقابلوں میں 317رنز بنائے،وہ مسلسل 3ففٹیز کے بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔سرفراز احمد سے سے زیادہ اوسط کے مالک وکٹ کیپٹر بیٹر بھی بن گئے۔انہوں نے گزشتہ روز کیریئر بیسٹ118رنز بنائے اور 90اننگز میں 38.85کی اوسط سے مجموعی رنز کی تعداد2992کرلی،ان میں 4سنچریاں اور21ففٹیز شامل ہیں۔محمد رضوان نے 43اننگز میں 38.13کی ایوریج سے1373رنز بنائے اور ان میں 2سنچریاں اور7ففٹیز شامل ہیں۔

Exit mobile version