اسلام آباد:پاکستان کی مشرق وسطی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت ،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کی حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے، یہ حملے اور عالمی قوانین کی پامالیاں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی افواج سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، حملوں سے متاثرہ افراد، ان کے خاندان اور لبنان کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔ سلامتی کونسل مشرق وسطی میں امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے