اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد 16 کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کرینگے۔رواں مالی سال حکومت کا ٹیکس گیپ 7.1 ٹریلین روپے ہوگا جو گزشتہ سال 6.2 ٹریلین روپے تھا، حکومت کا ٹیکس وصولی فوکس سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 5 فیصد افراد پر مرکوز ہے۔ تقریبا 33لاکھ افراد ٹاپ 5 فیصد کمائی کرنے والے طبقے میں آتے ہیں، ان میں سے صرف 6 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں جبکہ باقی 27 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔
ایف بی آر چیئرمین نے انکشاف کیا کہ وہ یا تو اس کیٹیگری سے کم درجے کے گوشوارے فائل کررہے ہیں یا بالکل بھی گوشوارے فائل نہیں کر رہے، ان کی ٹیکس کی ذمہ داری 1.6ٹریلین روپے سے زائد ہے، اگر حکومت تمام کیٹیگریز کو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 5 فیصد سے کم کردیتی ہے تو بھی مجموعی طور پر واجب الادا ٹیکس 140 ارب روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین
سب سے زیادہ کمانے والے 5 فیصد افراد ٹیکس چوری کرتے ہیں: چیئرمین ایف بی آر
- by web_desk
- دسمبر 27, 2024
- 0 Comments
- 20 Views
- 15 گھنٹے ago
Leave feedback about this