ممبئی: سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی سانولی رنگت کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری میں تعصب کا نشانہ بننے کے حوالے سے کُھل کر بات کی ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُنہیں ’کالی بلی‘ کہہ کر بھی پکارا گیا۔
انٹرٹینمنٹ
سانولی رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا، پریانکا چوپڑا
- by Rozenews
- دسمبر 8, 2022
- 0 Comments
- 1132 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this