سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، عدلیہ بحالی تحریک کے دوران پچاس شہری جاں بحق ہوئے، جن کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔12 مئی 2007 کراچی کی تاریخ کا وہ بدترین دن ہے جسے ہم بھولنا چاہیں بھی نہیں بھول سکتے۔اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کراچی بار سے خطاب کے لیے شہر قائد پہنچے تھے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔شہر کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔چیف جسٹس کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اترا تو شہر میں افراتفری مچ گئی۔ اس سانحے میں پچاس سے زائد افراد شہید ہوئے۔12 مئی سے متعلق کئی کمیشن بنائے گئے۔ سماعتیں بھی ہوئیں، نوٹس بھی لیے گئے لیکن ذمہ داروں کو اب تک سزا نہیں دی گئی۔
Leave feedback about this