پشاور:آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کو8سال مکمل ہوگئے ہیں۔16دسمبر2014کو آج ہی کے دن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور100سے زیادہ طلباء کو بے د ردی سے شہید کردیا۔شہداء کے ورالدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں،جن والدین کے بچے گئے وہ بھی اس ہولناک دن کو فراموش نہیں کرسکے۔دہشتگردوں نے سکول پر حملہ کر کے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئیے۔اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جبکہ حکومت نے بھی انسداد دہشتگردی کے لئے قومی ایکشن پلان شروع کیا۔دہشتگردوں نے مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کر ملک اور سیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Leave feedback about this