سازشیوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے: عظمی بخاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سازشیوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے: عظمی بخاری

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔
جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالر شپ دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کر رہی ہیں، جو ان کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
مریم نواز کے خلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں، جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پٹرول بم اور غلیلیں ہی تھماتے ہیں۔

Exit mobile version