انٹرٹینمنٹ

سارہ کا والد سیف علی خان کو بلیک میل کرنے کا اعتراف

سارہ کا والد سیف علی خان کو بلیک میل کرنے کا اعتراف

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اعترا ف کیا ہے کہ وہ اپنے والد سیف علی خان کو جذباتی طورپر بلیک میل کرنے کیلئے والدین کے درمیان ہوئی طلاق کا سہارا لیتی ہیں۔سارہ علی خان آج کل اپنی نئی فلم گیس لائٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کو جذبات طورپر بلیک میل کیا یا گالی گلوچ کیا ہے؟انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہاکہ والدین کے درمیان طلاق کے بعد میں نے اپنی ہیرا پھیری کی یہ مہارت اپنے والدین پراستعمال کی ہے، سارہ علی خان نے بتایا کہ اپنی فیملی کے حالات کے حساب سے ہم کبھی کبھی جان بوجھ کر مظلوم بن جاتے ہیں جیسے کہ گیارہ سال کی عمر میں اپنے اماں سے کہتی تھی کہ یہاں ابا نہیں ہیں تو فلاح چیز ہمیں لادیں یا پھر پندرہ سال کی عمر میں اپنے اب سے کہتی تھی کہ ابا آپ ہمارے ساتھ نہیں رہتے تو اپنی یہ ولی چیز ہمیں دیدیں۔نو سال کی عمر میں بھی میں یہ بات سمجھ سکتی تھی کہ ہمارے گھر میں ایک ساتھ رہنے والے میرے ماں باپ خوش نہیں تھے اور اچانک جب وہ دونوں نئے گھروں میں رہنے لگے تو بہت خوش تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image