سارہ علی خان کو شادی کیلئے کیسے شریک حیات کی تلا ش ہے ؟ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان کو شادی کیلئے کیسے شریک حیات کی تلا ش ہے ؟

سارہ علی خان کو شادی کیلئے کیسے شریک حیات کی تلا ش ہے ؟

سارہ علی خان کو شادی کیلئے کیسے شریک حیات کی تلا ش ہے ؟

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے شریک حیات کے انتخاب کیلئے کچھ خصوصیات بتادی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کیلئے صحیح وقت کا انتظار ہے ۔ادکارہ حال ہی میں شہناز گل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔انہوں نے اس پوڈ کاسٹ میں شادی کے بارے میںاپنے ارادے کے بارے میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ابھی نہیں مجھے پہلے ایک اندھے اور پاگل انسان کی تلاش ہے کیونکہ اگر وہ کوئی سمجھدار انسان ہوا تو مجھے فوراً پہنچان لے گا اور بھاگ جائیگا۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سارہ علی خان لکشمن اٹیکر کی اگلی فلم میں نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ وہ ہومی اداجانیہ کے پراجیکٹ ” مرڈر مبارک “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، جس میں ان کیساتھ کرشمہ کپور بھی اسکرین پر نظر آئیں گی ۔

Exit mobile version