ساتویں مردم شماری کا آخری دن ، عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا پاکستان Roze News
پاکستان

ساتویں مردم شماری کا آخری دن ، عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

ساتویں مردم شماری کا آخری دن ، عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

ساتویں مردم شماری کا آخری دن ، عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

پاکستان میں جاری ساتویں خانہ ومردم شماری کا آج آخری روز ہے لیکن سندھ کے مختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ نو لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں، سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ83 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے مردم شماری کا عمل جہاں مکمل نہیں وہاں وقت بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے۔ڈائر یکٹر ادارہ شماریات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں مردم شمارہ کا وقت بڑھایا جاسکتاہے۔ادارہ شماریات کے حکام کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کو ڈیٹا تیس اپریل تک ارسال کردیاجائیگا جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کوبریفنگ بھی دی جائیگی

Exit mobile version