لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ، ڈیفنس لاہور میں رہائش پذیر لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں گیراج میں کھڑی گاڑیوںکو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر باہر موجود گولیوں کے حول اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح حربوں سے وکلاءکی تحریک کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں ۔
Leave feedback about this