دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)آئی سی سی) ہال آف فیم میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو شامل کرلیا گیا۔
سالہ ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کرکٹ کی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر ہیں۔
ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی آٹھویں کرکٹر ہیں، آئی سی سی ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد شامل ہیں۔
سابق قومی کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

سابق قومی کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل