سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کرلیاگیا ، علی وزیر پر ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں۔علی وزیر پر دو مقدمات تھانہ ترنول ، ایک تھانہ بہارہ کہو اور 1 ایف آئی اے نے درج کیا تھا ، تھانہ ترنول ، بہار ہ کہو مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی ۔علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی ۔عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کیلئے مچلکے جمع کرائے گئے تھے ، تمام مقدمات میں ضمانت کرائے گئے تھے تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیاگیا ۔
Leave feedback about this