سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری کھیل Roze News
کھیل

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون گھر سے چوری

سابق بھارتی کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سارو گنگولی کا موبائل فون ان کے گھر سے چوری ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں ان کے گھر سے چوری ہوگیا، انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کے چوری شدہ فون کی مالیت 1.6 لاکھ روپے ہے۔اس حوالے سے سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ جب فون چوری ہوا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور فون ایک مخصوص جگہ پر رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جب کہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں، حکام سے درخواست ہے کہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز کی وجہ سے فون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Exit mobile version