سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔سدھیر نائیک گذشتہ دنوں گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی ۔وہ ممبئی کے ہسپتال میں زیر اعلاج تھے تاہم بدھ کو انہوں نے مختصر علالت کے بعد ہسپتال میں ہی اپنی آخر ی سانسیں لیں۔سدھیر نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے تین ٹیسٹ اور دو ونڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں35.29 کی اوسط سے 4 ہزار 376 رنز بنائے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے