نئی تحقیق میں عمر کے بڑھنے کیساتھ بالوں کے سفید ہونے کی وجہ دریافت کی گئی ہے جبکہ بالوں کو دوبارہ سے کالا کرنے کا عندیہ بھی دیاگیا ہے ۔امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج میں عمر بڑھنے کیساتھ بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ دریافت کرلی گئی ہے۔سائنسدانوں نے بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ نئے خلیوں اسٹیم سیلز کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیے کمزور پڑجاتے ہیں تو بال جھڑنے اور نئے بال جڑ سے سفید نکلنے لگتے ہیں اور اگر یہ خلیے پختہ ہوجائیں تو میلانوسائنٹس ہارمون میں بدل جاتے ہیں جو بالوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے ۔نیویارک یونیورسٹٰ کے محقیقن کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے چوہوں میں بالوں کے ایک ہی قسم کے خلیے پائے جاتے ہیں ۔