سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، قاضی فائز عیسی سنیں گے پاکستان Roze News
پاکستان

سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، قاضی فائز عیسی سنیں گے

سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، قاضی فائز عیسی سنیں گے

سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، قاضی فائز عیسی سنیں گے

اسلام آباد: عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔عمران خان حکومت کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہٹانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے عمران خان حکومت کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہٹانے کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔اس سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کرتے ہوئے واپس چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔ ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے سائفر کی تحقیقات کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ درخواست گزاروں نے رجسڑار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

Exit mobile version