سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فرد جرم عائد کی جبکہ شاہ محمود قریشی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعد ہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائیگا اور کل سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ۔بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے
Leave feedback about this