تازہ ترین

سائفر کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

سائفر کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس میں اب تک کی گئی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے کر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا جائے۔ٹرائل کورٹ کی 23 نومبر سے جاری کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کے خلاف ہماری درخواست مسترد کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 13 (2) (3) میں لفظ شکایت کی صحیح تشریح نہیں کی، قانون میں لفظ ‘شکایت’ کی تشریح واضح ہے، پولیس افسر کی رپورٹ کا ذکر نہیں کیا۔ فوجداری طریقہ کار کا سیکشن 4 (h) لفظ شکایت کی بھی تعریف کرتا ہے، قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے سامنے زبانی یا تحریری درخواست ہے۔ اور اسے پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، خصوصی قانون ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image