شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک ، علی بخاری ، ان کی دو بیٹیاں مہر بانو قریشی اور گوہر بانو قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ۔اسپیشل پراسیکیور شاہ خاور اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ عدالت نے ملزمان کے فیملی ممبرز کو سماعت میں آنے کی اجازت دی ہے ۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر شاہ خاور کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے ٹرائل میں مزید 5 سے 6 ہفتے لگے سکتے ہیں۔پراسیکیو ٹر شاہ خاور کا کہنا ہے کہ فریقین کا اتفاق ہوچکا ہے ہر سماعت پر 3 گوہان پیش ہونگے ،گذشتہ سماعت پر وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث گواہان پیش نہیں ہوئے تھے آج تین گواہان پیش کرینگے
سائفر کیس ، آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے اہلخانہ سماعت میں شامل ہونگے

سائفر کیس ، آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے اہلخانہ سماعت میں شامل ہونگے