اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کے اعلان کیا ہے ۔اسلام آاد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نئی پارٹیوں سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیاکامیابی ملتی ہے۔سائفر سے متعلق اعظم خان کے اعترافی بیا ن پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔
Leave feedback about this