پاکستان

سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری روکی جائے،عمران خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

عمران خان قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غ یر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دلانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سائبر آڈیو لیک کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل ایف آئی اے،وفاقی حکومت اور تفتیش افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خن ملک کے سابق وزیراعظم اورنامور شخصیت ہیں،عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔موقف اختیار کیا گیا کہ عمران ایک ایماندار باعزت شہری اور ملک کی نامور شخصیت ہیں،عمران خان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے،عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے خلاف ایک خطرہ بن چکی ہے،بطور وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان سے نکلنے میں کامیاب کردار ادا کیا۔موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کررکھی ہے،ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر بیان قلم بند کروانے کے لئے6دسمبر کوطلب کیا ہے،سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image