سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زین قریشی کی گرفتاری پر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زین قریشی کی گرفتاری پر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی کارروائی ان کیمرا کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی، سماعت اوپن کورٹ میں ہی ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ میں سماعت ہوگی، جن دستاویزات کو ان کیمرا رکھنا ہوگا وہ وکلا کی مشاورت سے رکھی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر 9 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی ان کیمرا سماعت سے متعلق درخواست پر 2 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

Exit mobile version