ڈسکہ:پولیس کے مطابقزہرا قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی، مزید گرفتار ہونے والے ملزمان میں ملزمہ صغری کی دوسری بیٹی صبا اور اسکا بیٹا قاسم وزیرآباد سے رشتے دار اذان علی اور گاں کا رہائشی شبیر کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا،پہلے چار زیر حراست ملزمان کا جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہو جائے گا ، مزید چار گرفتار ہونے والے ملزمان کی تھانہ موترہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سگی خالہ کا بہو کو قتل کرنے، لاش جلانے اور ٹکڑے کرکے نالے میں بہانے کے واقعہ کے ابتدائی مرحلے میں مقتولہ کی ساس، نند یاسمین، نند کا بیٹا اور لاہور کے رہائشی نوید نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔