مریم نواز کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ ہوا سے نظر انداز کرنا مشکل ہے یہ تربیت یافتہ دہشتگرد اور شرپسند ہیں، عمران خان نے ہمیشہ کالعدم جماعتوں کی حمایت کی۔ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کی ویڈیو شیئرکردی، ساتھ ہی اپنے پیغام میں لکھا کہ جو کچھ ہوا اسے نظر انداز کرنا مشکل ہے یہ لوگ سیاسی کارکن نہیں تربیت یافتہ دہشتگرد اور شرپسند ہیں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کالعدم جماعتوں کی حمایت کی ہے، ان لوگوں کو کالعدم جماعتوں سے بھرتی کیاگیا ہے۔مریم نواز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس سے قبل کے دیر ہوجائے۔لاہور میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر آپریشن کیا، جس میں اسلحہ سمیت کئی ممنوعہ اشیا ء برآمد ہوئیں، انتظامیہ نے اس دوران تجاوزات توڑ دیں، مزاحمت کرنیوالے کئی افراد کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔