زمان خان نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرنا کس سے سیکھا ؟ اس حوالے سے انہوں نے بتادیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ سری لنکن بولر لاستھ ملنگا کو دیکھنا ڈیٹھ اوورز میں مجھے کام آیا ، پی ایس ایل میں اسی وجہ سے میرے آخر ی اوورز بھی اچھے ہوئے ہیں ۔زمان خان نے کہا کہ عمر گل کیساتھ مل کر ڈیتھ اوورز میں مزید اچھی بولنگ کی کوشش کررہاہوں ، جب ٹیپ بال کھیلتا تھا تو شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو دیکھ کر ان کی طرح بننے کا سوچتا تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز میں جب آیا تومجھے بہت سپورٹ ملی ، افغانستان کیخلاف سیریز اچھی رہی ہار جیت ہوتی رہتی ہے زمان خان نے مزید کہا کہ شارجہ میں پچز نئی تھیں ۔ بیٹرز اچھا نہیں کھیل سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملاتواچھا کرنے کی کوشش کروں گا
زمان خان نے ڈیتھ اوور میں اچھی بولنگ کرنا کس سے سیکھا ؟

زمان خان نے ڈیتھ اوور میں اچھی بولنگ کرنا کس سے سیکھا ؟