زرداری پر قتل کا الزام،شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے،مقدمہ درج ہونے کاامکان پاکستان Roze News
پاکستان

زرداری پر قتل کا الزام،شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے،مقدمہ درج ہونے کاامکان

زرداری پر قتل کا الزام،شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے،مقدمہ درج ہونے کاامکان

زرداری پر قتل کا الزام،شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے،مقدمہ درج ہونے کاامکان

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے خلاف شکایت پر پولیس نے شیخ رشید کو تھانے طلب کرلیا۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کی شکایت کی گئی ہے۔شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔شیخ رشید نے ایک سابق کے تحت آصف زرداری پر یہ الزام لگایا ہے جس سے سابق صدر اور ان کے خاندان کو مستقل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Exit mobile version