زرداری، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات پاکستان Roze News
پاکستان

زرداری، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

زرداری، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

زرداری، فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ تین بڑوں کی اس اہم بیٹھک میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے اور صدر کی جانب سے پنجاب میں الیکشن منظوری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشنز کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئیں تھیں۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ کیلیے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کردیا ہے جس میں ان عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور انتخابات کی تاریخ مانگی گئی ہے

Exit mobile version