رﺅف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت پاکستان Roze News
پاکستان

رﺅف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

رﺅف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

رﺅف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

کراچی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رﺅف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔رﺅف صدیقی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جس پر سابق وزیراعظم نے ان سے مکالمہ کیاکہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاﺅں کا ہے ۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس پارٹی ہی ملک کی ترقی کا حل ہے اس موقع پر رﺅف صدیقی نے شاہد خاقان کو ملکی حالات کے حوالے سے کچھ اشعار بھی سنائے۔واضح رہے کہ محکمہ سمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر رﺅف صدیقی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت پہنچے تھے۔

Exit mobile version