ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے ، جاوید لطیف پاکستان Roze News
پاکستان

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے ، جاوید لطیف

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے ، جاوید لطیف

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے ، جاوید لطیف

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے ۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ اس طرح کے سب فیصلے منصوبہ بندی سے مخصوص بینچ سے ہی آتے ہیں ۔جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سلسلہ رکنے کے بجائے تیز ہورہاہے ۔

Exit mobile version