ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر اس تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آگئے اور دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دلائل کا آغاز پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے کروں گا۔سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے متعلق متعدد فیصلے ہیں ۔آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں نظر ثانی کیلئے الگ دائرہ کار رکھا گیا ہے ، نظر ثانی اپیل کے حق سے کچھ لوگوں کیساتھ استحصال ہونے کا تاثر درست نہیں ۔

Exit mobile version