روسی فوج کے یوکرین میں امریکہ کے دیئے گئے جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم پرحملے سے دفاعی نظا م کو نقصان پہنچاہے ۔امریکی دفاعی عہدیدار نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں پیٹریاٹ سسٹم کے نزدیک نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے سسٹم کو نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم بدستور کام کررہاہے پیٹریاٹ سسٹم کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیاجارہاہے ۔اس سے پہلے یوکرین حکام نے روسی حملے میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ٹھیک ہونے اور فعال ہونے کا بتایا تھا۔گذشتہ روز روسی وزارت دفاع نے کیف میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کا بتایا تھا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق کیف میں پیٹریاٹ سسٹم کو کنزہل ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ۔