اسلام آباد:روس کا ایک وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئیل کے وفد سے ملاقات کرکے جی ٹی جی لیول پر خام تیل کی دامد کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دیگا۔ یہ بات وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں کل بائیس مارچ کو ایک معاہدے پر دستخط ہونگے پاکستان اسٹیٹ آئل حکومت پاکستان کی طرف سے نامزد ادارہ ہے جو روس سے خام تیل کی درآمد کیلئے کوشاں ہے۔ اس طرح روسی ادار ے آپریشنل سروسز سینٹر روس کی طرف سے نامزد گی گئی ہے۔آپریشنل سروسز سینٹر کا ایک وفد پیر کے دن پاکستان پہنچا ہے جو دو روز ہ مذاکرات میں حصہ لے گا برنٹ کروڑ آئل کے موجودہ نرخ 73 ڈالر فی بیرل ہیں جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہے جو کہ مزید کم کردی گئی ہے جس کے نرخ 42 سے 48 ڈالر فی بیرل ہے۔
Leave feedback about this