موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے تجارتی اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ہیں ، ادارہ شماریات کے مطابق 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 35.51 فیصد کمی سے بائیس ارب 90 کروڑ ڈالر رہا گذشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارے کا حجم 35 ارب پچاس کروڑ ڈالر تھا ۔اعداد وشمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ 2023 میں برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ۔ مارچ میں برآمدات کا حجم دو ارب چھتیس کروڑ ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 تا مارچ 2023 کے دوران ملکی برآمدات 9.87 فیصد کمی سے اکیس ارب ڈالر سے زائد رہیں ، اس دوران درآمدات 25.34 فیصد کمی سے 43 ارب 94 کروڑ ڈالر پر آئیں
رواں مالی سال تجارتی خسارے میں کتنے ارب ڈالر کی کمی ہوئی ؟ اعداد وشمار جاری

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں کتنے ارب ڈالر کی کمی ہوئی ؟ اعداد وشمار جاری