کراچی:رواں سال کا آخری سپرمون آج دیکھا جا سکے گا، سپر مون کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائیگا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہیجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کیدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔