کراچی: کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ ظفر عباس ولد منظور حسین کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ بھائیوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا۔زخمی ظفر کو اس کے بھائی نے گولیاں ماری ہیں ، ملزم بادشاہ خان نے پیسے نا دینے پر بڑے بھائی کو گولیاں ماریں۔ملزم بادشاہ خان جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے ، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ، ظفر کو تین گولیاں لگی ہے ، ڈاکٹرز حالت خطرے سے باہر بتا رہے ہیں ، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے چار خول تحویل میں لے لئے ، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔