اسلام آباد:سابق چیئرمین سینٹ اور رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دے دیا ہے۔رضا ربانی نے ایک بیان میں کہا کہ سیکشن 124اے،پی پی سی1860کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری بلاجواز ہے،بغاوت کے الزامات کے معاملے پر میرا بل سینٹ نے9جولائی2021کو پاس کیا تھا مگر جان بوجھ کر یہ بل قومی اسمبلی میں غائب کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ ہے کہ سیاستدانوں ا ور سویلین کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کے ا لزامات کے تحت خصوصی عدالت کی کارروائی کو ختم کردیا تھا جو کہ آرٹیکل 6کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف تھی۔