رحیم یار خان، آر او کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے انتخابی نشان مانگنے اور آر او کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا اور امیدواروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمے میں این اے 171 سے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور حامیوں سمیت 100 سے زائد وکلا کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان آر او آفس میں داخل ہوئے اور اپنی پسند کا انتخابی نشان زبردستی مانگا۔ملزمان نے آر او محمد شفیق کو گالیاں دیں، اس کا گریبان پکڑا اور دھمکیاں دیں۔
Leave feedback about this