پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع راولپنڈی میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے معائنے کے دوران 500 کلو تیل اور 49 کلو جعلی پیک شدہ مواد تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق ویجیلنس ٹیم کی ریکی پر راولپنڈی کے علاقے راول ٹاؤن میں چربی سے تیل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا گیا، موقع پر پوچھ گچھ کی گئی تو تیل کی خرید و فروخت کا کوئی موجودہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، مزاحمت پر پولیس کی مدد سے 4 گھٹنے طویل آپریشن کے بعد مضر صحت تیل تلف کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مِنی انڈسٹریل اسٹیٹ گجر خان میں مصالحہ جات میں جعل سازی کرنے پر ایک پیسنے والے یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، مرچوں اور ہلدی کے پیکٹوں پر فیصل آباد، میر پور اور حیدر آباد کے پتے درج کیے گئے تھے۔