راولپنڈی میں 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق جرائم Roze News
جرائم

راولپنڈی میں 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

راولپنڈی میں 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

راولپنڈی میں 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے اصغر مال میں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق 12 سالہ ملازمہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمے میں قتل سمیت دیگر 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Exit mobile version